Question & Answer

  • قرآن مجید کی قسم اٹھانا

    الاستفتاء

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ

    ایک لڑکے نے ایک لڑکی کے ساتھ برا کام کیا اور اس کے بعد اُنہوں نے قرآن مجید کی قسم اُٹھائی کہ آئندہ وہ اس قسم کا کوئی کام نہیں کریں گے مگر وہ پھر برا فعل کر بیٹھے۔ اب ان کے لیے شرعی حکم کیا ہے اور قسم جو اُنہوں نے اُٹھائی تو ان پر کفارہ کیسے لازم آئے گا یعنی لڑکے پر کیا کفارہ لازم ہے اور لڑکی پر کیا لازم ہے؟

    الجواب بعون الملک الوھاب

    اگر قسم قرآن مجید کی اُٹھائی تھی تو صورتِ مسؤلہ میں دونوں پر کفارہ لازم آئے گا یعنی ہر ایک دس دس مسکینوں کو ایک ایک صدقہءِ فطر کی رقم دے دے۔ مثلاً صدقہءِ فطر کی رقم دس روپے ہے تو دس مسکینوں میں سے ہر ایک کو دس دس روپے دیئے جائیں۔ بہر حال دس مسکینوں کو صدقہءِ فطر کی رقم دینا ایک قسم کا کفارہ ہے اور چونکہ کفارہ دونوں پر واجب ہے لہٰذا دونوں کفارہ دیں یوں کہ ہر ایک ایک دس دس مسکینوں کو دے یہاں تک تو صورتِ مسؤلہ کا جواب آیا۔ ان دونوں کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ سے ڈرنا چاہیے اور عذابِ آخرت سے ڈریں اور اس فعل ملعون سے بچیں۔

    زنا حرام سخت حرام ہے خواہ قسم کھائیں یا نہ کھائیں۔ اللہ تعالیٰ شیطان کے شر سے محفوظ فرمائے۔

    عالمگیری میں ہے۔

    و قال محمد فی الاصل لو قال والقرآن لا یکون یمینا ذکرہ مطلقا والمعنی فیہ و ھو ان الحلف بہ لیس بمتعارف فصار کقولہ و علم اللّٰہ و قد قیل ھذا فی زمانھم و اما فی زماننا فیکون یمینا و بہ ناخذ و نامر و نعتقد و نعتمد۔

    (فتاوی عالمگیری ص 53 ج 2)

    ترجمہ:امام محمد نے اصل میں کہا کہ اگرکسی نے کہا قرآن کی قسم تویہ قسم نہ ہوگی اس نے اسے مطلقا ذکرکیا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کیساتھ قسم متعارف نہیں تویہ اس کے قول”اللہ جانتا ہے“ کی مثل ہوگی۔اورکہا گیاہے کہ یہ ان کے زمانے میں تھا،اورہمارے زمانے میں یہ قسم ہوگی اوریہی ہمارا مذھب ہے اور اسی حکم دیتے ہیں اور اسی کا اعتقاد رکھتے اور اسی کا حکم دیتے ہیں۔ اور اگر دس مسکینوں کو کھلانے کی قدرت نہ ہو تو ہر ایک تین تین روزے رکھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء شمس العلوم جامعہ رضویہ شمالی ناظم آباد

    کراچی 4 جمادی الثانی 1410 ہجری 2 جنوری 1990ء

     

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری