Question & Answer

  • دعو ے دار پر گواہ پیش کرنا ہے اور منکر پر قسم ہے

    الاستفتاء

    جناب مفتی صاحب

    السلام علیکم 

    سوال: گزارش ہے کہ میری بچی جو کہ پنجاب میں رہتی تھی اب میرے پاس آئی ہوئی ہے مسئلہ عرض یہ ہے کہ اس نے آ کے بتایا کہ اس کے دیور نے کچھ ناجائز الفاظ کہے اور ناجائز کرنے کی کوشش کی۔ میری بیٹی نے مجھے کہا مجھے لے جاؤ یہاں سے میں اپنی بیٹی کو لینے پنجاب گئی مگر اس کے سسرال والوں نے نہیں بھیجا پھر میں نے اس کے شوہر سے کہا کہ تم لے آنا۔ اس کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ اس کا شوہر سکھر کام کرتا ہے وہ پنجاب جا کے لے آیا۔ اُس نے اپنے شوہر کو نہیں بتایا کیونکہ اس نے پنجاب جاتے ہی اُسے مارا تھا۔ اس نے یہاں آ کے ہمیں کہا کہ میں نے وہاں نہیں جانا۔ سوال یہ ہے کہ اب لڑکے کے ماں باپ کہہ رہے ہیں کہ لڑکی کے ماں باپ قسم کھائیں اور قرآن اُٹھائیں کہ لڑکی یعنی میری بچی سچی ہے اور ہم بھی اپنے بیٹے کے عوض یعنی لڑکے کا باپ اس کی جگہ قرآن اُٹھائیں۔ یہ کہاں تک درست ہے کہ لڑکے لڑکی کی موجودگی میں ماں باپ قرآن اُٹھائیں جبکہ لڑکے لڑکی دونوں کے ماں باپ اس وقت موجود نہیں تھے جبکہ لڑکی خود قرآن اُٹھانے کو تیار ہے۔

    لڑکی کی والدہ

    (نرگس صدیق)

    الجواب بعون الملک الوھاب

    لڑکی کے ماں باپ سے قسم اُٹھوانا جہالت ہے اور لڑکی پر بھی قسم نہیں آتی۔ شریعت مطہرہ کا اس سلسلے میں بیان کردہ قاعدہ یہ ہے کہ دعوے دار گواہ پیش کرے اگر اس کے پاس گواہ ہیں اور گواہ نہیں ہیں تو جو اب دار پر قسم آئے گی۔

    چنانچہ حدیث شریف میں آیا ہے۔

    البنیۃ علی المدعی والیمین علی من انکر۔

    معرفۃ السنن والاثاررقم ۶۰۱۶،السنن الصغری للبیہقی رقم۱۷۳۴،شرح السنہ رقم۹۹۴۲،معجم ابن المقری رقم ۶۱۶ 

    (دعو ے دار پر گواہ پیش کرنا ہے اور منکر پر قسم ہے)

    چونکہ لڑکی کا دیور الزام سے منکر ہے لہٰذا اگر لڑکی کے پاس گواہ نہیں ہیں تو دیور پر اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے قسم اُٹھانا لازم ہے۔

    الحاصل: لڑکی یا اس کے والدین پر قسم نہیں بلکہ دیور پر قسم آتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 23 نومبر 2005ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری