Question & Answer

  • عدت گزارے بغیر نکاح کیاتو نکاح باطل ہوگا

    الاستفتاء

    جناب مفتی صاحب

    السلام علیکم 

    سوال: شرعی مسئلہ میں قرآن وسنت کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ اگر کسی کو اس کا شوہر طلاق دے دے اور اس کا کوئی رشتہ دار اور وسیلہ نہ ہو جہاں وہ عدّت پوری کرے ایسی صورت میں وہ کیا کرے یعنی دوسرے نکاح کے لیے وہ عدّت کیسے اور کہاں پوری کرے ذریعہ معاش کا بندوبست کیسے کرے گی؟

    والسلام

    سائل

    محمد یعقوب عطاری

    مدرستہ المدینہ

    باغ حیات علی شاہ سکھر

    الجواب بعون الملک الوھاب

    عدّت کاخرچہ اور رہائش شوہر کے ذمہ ہے عورت کے ذمہ نہیں ہے لہٰذا عورت کو اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر شوہر خرچہ اور سکونت کے معاملہ میں لاتعلق رہنا چاہتا ہے تو برادری کے لوگوں پر اوراہل محلہ پر لازم ہے کہ وہ شوہر پر دباؤ ڈالیں تا کہ وہ اس کی ضروریاتِ عدّت کا انتظام کرے اور بالفرض یہ بھی ممکن نہیں جب بھی عورت بلاعدّت گزارے نکاح نہیں کر سکتی۔کرے گی تو نکاح باطل ہوگا اور صحبت حرام ہوگی اگر عورت خوفِ خدا دل میں رکھے اور بغیر عدّت گزارے نکاح نہ کرنے پرپر عزم رہے تو یقینا اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرمائے گا اسے رسوا ہونے سے بچائے گا وہ ارشاد فرماتا ہے

    ومن یتق اللّٰہ یجعل لہ مخرجا ویرزقہ من حیث لا یحتسب ومن یتوکل علی اللّٰہ فھو حسبہ۔

    سورہ الطلاق:۲،۳ 

    ترجمہ:اور جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے راستہ کھول دیتا ہے اور اسے اس جگہ سے روزی دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو اور جو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے کافی ہے۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 13 صفر المظفر 1428 ہجری

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری