Question & Answer

  • مطلقہ کی عدت دنوں کے اعتبارسے نہیں

    الاستفتاء

     محترم جناب مفتی محمد ابراہیم صاحب

    السلام علیکم 

    سوال: بعد سلام مسئلہ عرض خدمت ہے کہ میرے دوست نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیں۔ طلاق بعد عدت کے کیا مخصوص دن ہوتے ہیں مثلاً 120,110,100 دن وغیرہ وغیرہ۔ عدت کے دن لازمی ہے کہ پردے میں رہ کر گزارے کیونکہ انہوں نے یہ دن اپنے رشتے داروں میں آ جا کر گزارے۔ آیا کہ عدت پوری ہوئی ہے کہ نہیں یا یہ ہے کہ پردے میں رہ کر ہی عدت کے دِن پورے کرنا ہوں گے۔ اب اگر طلاق شدہ لڑکی کا کسی سے نکاح کرا دیا جائے تو کیا یہ نکاح ہو جائے گا؟ اور پھر نکاح کے ایک دو دن کے بعد وہ اپنے شوہر سے طلاق لے لے یا پھر شوہر ہی اُس کو طلاق دے دے اور پھر وہ اپنے عدت کے دن پردے میں رہ کر یا بغیر پردے میں رہ کر گزارے اور دن پورے ہونے کے بعد اپنے پہلے والے شوہر سے رجوع کر لے تو کیا یہ نکاح ہو جائے گا کہ نہیں؟ ذرا تفصیل سے مسئلہ کو بیان فرمائیں۔

    الجواب بعون الملک الوھاب

    مطلقہ کی عدت دنوں کے اعتبار سے نہیں ہے بلکہ اگر

    مطلقہ حاملہ ہے تو اس کی عدت وضع حمل ہے اور غیر حاملہ ہونے کی صورت میں تین حیض ہیں۔ طلاقِ مغلظہ کی صورت میں عورت گھر سے باہر بلا وجہ شرعی نہیں جا سکتی اور اگر جائے گی تو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی مستحق ہو گی مگر عدت مکمل ہو جائے گی اور عدت گزرنے کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔ دوسرے خاوند کے طلاق دینے کے بعد دوبارہ عدت گزارے گی اس کے بعد وہ پہلے خاوند سے شادی کر سکتی ہے۔ سائل نے زبانی پوچھا ہے کہ اگر یہ عورت اپنے پہلے خاوند کے گھر دوسرے خاوند کی عدت گزار سکتی ہے جبکہ پہلا خاوند عدت کا تمام عرصہ کراچی میں گزارے اور کئی دوسرا غیر محرم بھی موجود نہ ہو۔ اس پرفتن دور میں اپنے خاوند کے گھر عدت نہیں گزار سکتی وہ شخص اس کے لیے اجنبی ہے بلکہ وہ عورت اپنے والدین یا کسی بھی محرم کے ہاں عدت گزارے جہاں اسے فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    منیر احمد مہروی

    متعلم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 3 رجب المرجب 1423 ہجری 11 ستمبر 2002ء

    الجواب صحیح

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری