Question & Answer

  • ہندؤوں کیساتھ تعلقات

    الاستفتاء

    محترم جناب مفتی صاحب

    السلام علیکم!

    میرے ذہن میں مندرجہ ذیل سوالات ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ جوابات عنایت فرمائیں۔ آپ کی رائے میرے لئے تشفی ءِ قلب کا باعث ہو گی۔ سوال (1-5): ہندوؤں کی شادی میں شرکت کی جا سکتی ہے اور کیا انہیں بھی اپنی تقریبات میں مدعو کیا جا سکتا ہے؟ (2) کسی ہندو کے ساتھ ایک ہی پلیٹ اور گلاس میں کھایا پیا جا سکتا ہے؟ ان کے گھر کا پکا ہوا کھا سکتے ہیں؟ (3) بحیثیت سنار کے کیا ہم ہندوؤں کو سونے کی مورتی بنا کر دے سکتے ہیں؟ (4) کسی ہندو کے ساتھ کاروبار میں شراکت کی جا سکتی ہے؟ (5) باری تعالیٰ کے نام اور مکہ و مدینہ کی تصاویر والے لاکٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟ اور ان چیزوں کو ختم کرتے وقت آگ میں گلانا یا کاٹنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    درخواست گزار

    محمد عرفان صرافہ بازار سکھر

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب

    الجواب (1): ہندوؤں کے ساتھ کاروباری نوعیت جیسے معاملات کی بنا پر انہیں اپنی تقریبات میں مدعو کرنا یا ان کی شادی کی تقریبات میں شرکت کرنا جائز ہے۔

    الجواب (2): ایسے اختلاط سے بچنا چاہیے تاہم ضرورتوں کے مواقع میں حرج نہیں۔ ان کے گھر کا پکا ہوا بھی کھا سکتے ہیں بشرطیکہ گوشت کی صورت میں۔ اطمینان ہو کہ انہوں نے جانور خود ذبح نہیں کیا بلکہ مسلمان قصاب سے گوشت خریدا ہے۔

    الجواب (3): نہیں بنا سکتے۔

    الجواب (4): جائز کاروبار میں شراکت جائز ہے۔

    الجواب (5): سونے چاندی کے ایسے لاکٹ بنانے میں حرج نہیں مگر مرد کو ان کااستعمال جائز نہیں۔ ایسے لاکٹوں کو آگ میں گلانا اور کاٹنا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 3 ربیع الآخر 1424 ہجری بمطابق 4جون 2003ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری