Question & Answer

  • متمتع اور قارن کاقربانی اورروزہ دونوں کو ترک کرنا

      الاستفتاء

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اندریں مسئلہ کہ

    زید نے فریضہ حج ادا کیا ہے اور قربانی نہیں دے سکا اور بوجہ لا علمی کے ایام حج میں روزے بھی نہیں رکھے اور واپس آ گیا ہے۔ اب اس صورت میں زید کے لیے کیا حکم ہے۔ آیا اب وہ روزے رکھے یا قربانی دے یا دونوں کام اس کو کرنے ہیں۔ مفصل وضاحت فرما کر ممنون و مشکور فرمائیں۔

    منور حسین مصطفائی 14 اپریل 2000ء

    الجواب بعون الملك العلام

    زید نے اگر حج افراد کیا تو اس پر حج کی قربانی واجب نہ ہو گی بلکہ اس صورت میں مستحب ہو گی اور حج تمتع یا قران کیا تو بہر حال اس پر حج کے شکرانہ کی قربانی واجب ہو گی البتہ اگر محتاج محض ہو جائے یعنی اس کے پاس اتنا نقد نہ رہ جائے کہ جانور خرید سکے اور نہ ایسا سامان رہے کہ اسے بیچ کر لا سکے تو اس صورت میں قران یا تمتع کرنے والے پر قربانی کے بدلے دس روزے واجب ہوں گے۔ تین تو حج کے مہینے میں یعنی شوال سے نویں ذی الحجہ تک حج کا احرام باندھنے کے بعد جب چاہے رکھے اور باقی سات روزے تیرہویں ذی الحجہ کے بعد بہتر یہ ہے کہ گھر پہنچ کر رکھے۔

    اللہ عزوجل فرماتا ہے: فمن تمتع بالعمرۃ الی الحج فما استیسر من الھدی فمن لم یجد فصیام ثلثہ ایام فی الحج و سبعۃ اذا رجعتم۔ (البقرہ)

    اور اگر زید نے پہلے کے تین روزے نویں ذی الحجہ تک نہیں رکھے تو زید پر ایک دم لازم ہے کیونکہ لا علمی شرعی مسائل میں عدد نہیں اور چونکہ زید بغیر دم دیئے احرام سے فارغ ہو گیا لہٰذا اس جنایت پر ایک اور دم زید پر لازم ہو گیا چنانچہ درِ مختار میں ہے: و ان فاتت الثلاثۃ تعین الدم فلو لم یقدر تحلل و علیہ دمان۔

    لہٰذا زید کو دو دم دینے ہوں گے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں دم حدود حرم ہی میں دینے ہوں گے۔ حدود حرم سے اگر باہر دم دیا تو ادا نہ ہوں گے لہٰذا زید کو چاہیے کہ کسی کو اپنا وکیل بنائے کہ وہ حدودِ حرم میں زید کی جانب سے ان دموں کو ادا کرے۔

    واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

    محمدفاروق عطاری

    دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر12 محرم الحرام 1421 ہجری 18 اپریل 2000ء الجواب صحیح

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر12 محرم الحرام 1421 ہجری 18 اپریل 2000ء 

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری