Question & Answer

  • عورت کا بغیر محرم کے حج پر جانا

    الاستفتاء

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں: میں مسمی محمد یٰسین اپنی ضعیف والدہ کو اس سال فریضہءِ حج کی ادائیگی کے لیے حجازِ مقدس بھیجنا چاہتا ہوں میری والدہ کے ساتھ سفر حج میں کوئی محرم نہیں ہے۔ دُور کے رشتے کے لوگ اور گاؤں کے لوگ حج پر جانا چاہتے ہیں۔ کیا ان کے ساتھ جا سکتی ہیں جیسا کہ آج کل عموماً لوگ کرتے ہیں۔ کیا ازروئے شرع میری والدہ دیرینہ آرزو کی تکمیل کے لیے ان کے ساتھ جا سکتی ہیں اور شرع میں محرم نہ ہونے کی مجبوری سے کوئی رعایت ہے۔ برائے مہربانی جواب سے مستفیض فرمائیں۔ بڑی مہربانی اور شکریہ 

    والسلام۔

    محمد یٰسین

    سیکٹر11/7 نارتھ کراچی 13 نومبر 1991ء 

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورتِ مسؤلہ میں چونکہ ان کے ساتھ کوئی محرم نہیں لہٰذا ان پر حج فرض نہیں ہو گا۔ جب اس کا انتظام ہو جائے تو اب وہ جا سکتی ہیں۔ ھکذا فی کتب المذہب۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    مفتی شمس العلوم جامعہ رضویہ ناظم آباد شمالی کراچی 13 نومبر 1991ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری