Question & Answer

  • صدقہ دے کر واپس لیناجائز نہیں

    الاستفتاء

     محترم جناب مفتی محمد ابراہیم صاحب

    السلام علیکم!

     عرض یہ ہے کہ ہم نے اجتماعی طور پر زکوٰۃ کی رقم اکٹھی کی اور اس سے 8 عدد فلیٹ بنائے جو کہ غریب مستحق لوگوں کو دینے کے لیے بنائے گئے اس کے لیے ہم نے مستحق لوگوں سے درخواستیں لیں۔ اس کے بعد ہم نے 5 افراد کی کمیٹی بنائی جس نے اس میں جانچ پڑتال کے بعد 8 افراد کی درخواستوں کو منظور کیا کہ یہ مستحق ہیں۔ اس میں ایک درخواست ایک بیوہ کی تھی جس کی ایک صاحبزادی (لڑکی) تھی جو کہ غیر شادی شدہ تھی۔ کمیٹی نے یہ طے کیا کہ فلیٹ اس بیوہ کی بجائے اس لڑکی کو دیا جائے اور بیوہ بھی اس کے ساتھ رہے۔ لڑکی کو دینے کا مقصد یہ تھا کہ اگر اس کی شادی کسی غریب آدمی سے ہو تو اُسے رہائش کا مسئلہ نہ ہو اور یہ بھی طے ہوا کہ جب تک لڑکی کی شادی نہ ہو اس کا ایک بھائی بھی ان کے ساتھ رہے۔ چنانچہ یہ فلیٹ ان کو دے دیا گیا لیکن بعض لوگوں کی طرف سے یہ رائے دی گئی کہ ان کے بھائی اچھی حالت میں ہیں لہٰذا ان کو فلیٹ نہ دیا جائے۔

    ہماری کمیٹی کا اجلاس ہوا اور یہ طے ہوا کہ یہ فلیٹ ان سے واپس لیا جائے اور یہ فلیٹ ان سے واپس 6 ماہ کے بعد لیا گیا جو کہ ابھی تک خالی پڑا ہے اور وہ لڑکی جس کو دیا گیا تھا وہ بھی ہے۔ اب ہم دوبارہ درخواستیں مانگی تھیں تو ہمیں 4 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اب آپ سے شریعت کی رُو سے یہ فتویٰ درکار ہے کہ آیا زکوٰۃ کی رقم سے تعمیر اس فلیٹ پر اُس لڑکی کا ہی حق ہے کہ جس سے واپس لیا گیا تھا یا پھر ہم نے موجودہ 4 درخواستوں میں سے کسی ایک مستحق کو یہ فلیٹ دے دیں۔ اس بارے میں شرعاً فتویٰ دے کر مشکور فرمائیں۔

    شکریہ والسلام

    محمد ہارون میمن

    الجواب بعون الملک الوھاب

    سائل نے بتایا ہے کہ زکوٰۃ کا یہ فلیٹ مستحق لڑکی کے قبضہ میں دے دیا تھا۔ لہٰذا صورتِ مسؤلہ میں یہ فلیٹ لڑکی کا ہو چکا، اس سے واپس لینا ناجائز ہے۔ صدقہ کے علاوہ دوسری اشیاء دے کر واپس لینا معیوب ہے مگر واپس لینے کی گنجائش ہے اور صدقہ دے کر واپس لینے کی گنجائش نہیں رہتی۔ پھر آپ لوگوں نے یہ فلیٹ لڑکی کے مالدار بھائی کو نہیں دیا بلکہ لڑکی کو مستحق سمجھ کر دیا ہے۔ بہر حال اس سے لے کر سکی اور کو دینا ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالعلوم اہل سنت جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 23 شعبان المعظم 1423 ہجری 10 نومبر 2001ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری