Question & Answer

  • امام ومؤذن کیلئے صدقہ وزکوۃ دینے کی اپیل کرنا

    الاستفتاء

     محترم جناب مفتی محمد ابراہیم قادریصاحب

    السلام علیکم!

    گزارش عرض یہ ہے کہ قبلہ مفتی صاحب ہمیں دو تین سوالوں کے جوابات چاہئیں تحریری صورت میں:

    سوال: مسجد شیخ شھین بادشاہ جو کہ اوقاف کے انڈر میں ہے۔ پیش امام صاحب اور مؤذن صاحب کو تنخواہ اوقاف دیتی ہے ان دونوں کی تنخواہ بھی کافی بہتر ہے۔ رمضان شریف کے مہینے میں مسجد کی کمیٹی نمازِ تراویح کے بعد وتر سے پہلے پیش امام صاحب کے لیے زکوٰۃ، صدقہ، خیرات فطرہ کی رقم دل کھول کر دیں۔ یہ اعلان مسجد میں کیا جاتا ہے۔ آیا یہ اعلان کرنا درست ہے؟ اور ویسے بھی پیش امام صاحب کو کافی اللہ کے بندے ہاتھ میں دے جاتے ہیں اور جو مولوی صاحب کو نہیں پہنچا پاتا ہے تو مولوی صاحب اُس کی دکان پر پہنچ جاتے ہیں لینے کے لیے۔ کیا یہ درست ہے۔ مہربانی فرما کر ان دونوں سوالوں کا جواب عنایت فرمائیں۔ شکریہ (نوٹ) کیا اس صورت میں ان کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے۔

    ”مسجد کمیٹی شیخ شھین بادشاہ سکھر“

    الجواب بعون الملک الوھاب

    امام اور مؤذن اگر زکوٰۃ کے مستحق ہیں تو ان کی اعانت کے لیے صدقہ زکوٰۃ دینے کی اپیل کرنا جائز ہے خود اپنے لیے مانگنا برا ہے مگر دوسرے مستحق بھائی کے لیے ترغیب دلانا اور مانگنا مستحسن و محمود ہے۔ امام کا اپنی ذات کے لیے لوگوں کے دروازہ تک جانا اور ان سے مانگنا بہت معیوب ہے۔ جس کے پاس ایک دن کے کھانے کا سامان موجود ہو اسے اپنے لیے سوال کرنا گناہ و ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 25 جون 2002ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری