Question & Answer

  • زکوۃ کی رقم سے بنائے ہوئے مکان کی بیع

    الاستفتاء

    محترم جناب مفتی صاحب

    السلام علیکم!

    سوال: سورٹھ میمن جماعت نے ایک پلازہ تعمیر کیا ہے۔ اس میں 32 فلیٹس ہیں جو کہ اپنی ہی برادری میں غریبوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ مسلسل چار سالوں سے سکھر اور کراچی کے مخیر حضرات صاحبانِ زکوٰۃ دیئے چلے آ رہے ہیں نہ کہ ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں اور انہیں بخوبی علم ہے اور دیکھ بھی رہے ہیں کہ پلازہ تعمیر ہو رہا ہے۔ زکوٰۃ دینے والوں نے آج تک یہ نہیں کہا ہے کہ پلازہ مکمل ہو جائے تو بعد میں کچھ مکان آپ فروخت کر دیں چونکہ اب پلازہ مکمل ہو چکا ہے۔ تقسیم کا سلسلہ باقی ہے۔ ہماری کمیٹی کے کچھ ممبران کی رائے یہ ہے کہ بیچ کا راستہ نکالا جائے اور کچھ مکان فروخت کر دیئے جائیں۔ لہٰذا برائے کرم فتویٰ لکھ کر دیں۔ اس کے ساتھ آپ کو ایک درخواست فارم بھی بھیج رہا ہوں۔ کیا یہ صحیح ہے کہ اس میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ مشورہ بھی دیں۔

    الجواب بعون الملک الوھاب

    ادائیگی زکوٰۃ کی بہت سے شرائط ہیں۔ ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ زکوٰۃ کا کسی مستحق کو مالک کر دیا جائے اور دوسری شرط یہ ہے کہ زکوٰۃ بلا معاوضہ دی جائے۔ لہٰذا جب یہ پلازہ زکوٰۃ کی رقوم سے تعمیر ہوا تو ضروری ہے کہ اس کے ہر فلیٹ کو بلا عوض دیا جائے اور حقوقِ مالکانہ کے ساتھ دیا جائے۔ لہٰذا کسی فلیٹ کو بیچنا جائز نہیں ورنہ زکوٰۃ ادا نہیں ہو گی اور عدم ادائیگی زکوٰۃ کا جرم تقسیم کنندگان اور ان کے معاونین کی گردنوں پر رہے گا۔ درخواست فارم میں ضروری ترمیم کر دی گئی ہے اسے ملاحظہ فرما لیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 10محرم الحرام 1422 ہجری 14 مارچ 2003ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری