Question & Answer

  • قربانی کی کھالوں كامصرف

    الاستفتاء

    (1-5)کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ

    قربانی کی کھالیں کیا مسجد میں صرف ہو سکتی ہیں؟ (2) اور کیا مسجد کے ساتھ بنے ہوئے مدرسے کو بھی یہ کھالیں لگ سکتی ہیں؟ (3) کیا مسجد میں جو مدرسہ لگتا ہے (یعنی مسجد ہی کے احاطے میں) اس پر بھی یہ قربانی کی کھالیں صرف ہو سکتی ہیں؟ (4) اور قربانی کی کھالوں کو کن کن جگہوں پر صرف کیا جا سکتا ہے؟ (5) اور زکوٰۃ اور فطرانہ کی رقم کیا ہم دعوتِ اسلامی کے کاموں میں صرف کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر کر سکتے ہیں تو کس طرح اور اگر نہیں تو کیوں؟ کتب احادیث و فقہ کی رُو سے جواب مرحمت فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ اور اُس کا پیارا حبیب ﷺ آپ کی مدد فرمائے۔ سائل

    سگ عطار عبدالوحید رضا قادری رضوی عطاری

    الجواب بعون الملک الوھاب

    (1-3): جی ہاں۔ صرف ہو سکتی ہے۔ 

    (واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب)

    الجواب(4): قربانی کی کھالیں مدارسِ دینیہ پر بھی صرف کی جا سکتی ہیں مزید تفصیل کے لیے بہارِ شریعت کا پندرھواں حصہ ملاحظہ فرمایئے: (واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب) الجواب(5): زکوٰۃ اور فطرہ کی رقم حیلہءِ شرعی کے بعد مسجد و مدرسہ یا مدرسین کی تنخواہ وغیرہ میں صرف کر سکتے ہیں۔ شرعاً کوئی قباحت نہیں اور حیلہءِ شرعی کی صورت یہ ہے کہ مال زکوٰۃ و فطرہ کا فقیر کو مالک بنا دیں۔ اس طرح کہ رقم اس فقیر کے ہاتھ میں رکھ دیں۔ اب وہ فقیر اپنی طرف سے مسجد و مدرسہ یا مدرسین کی تنخواہ وغیرہ میں اس رقم کو صرف کر دے یا کسی کو وکیل بنا دے کہ وہ ان کاموں میں اس رقم کو صرف کر دے۔

    درِ مختار میں ہے۔

    و حیلۃ التکفین بما التصدق علی فقیر ثم ھو یکفن فیکون الثواب بھما وکذا فی تعمیر المسجد۔

    واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب

    ۔محمد فاروق عطاری

    دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 7 محرام الحرام 1421 ہجری 13 اپریل 2000ء الجواب صحیح

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 11 محرم الحرام 1421 ہجری

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری