Question & Answer

  • مستحقین زکوۃ کی توہین کرنا

    الاستفتاء  

    حضرت مولانا محمد ابراہیم قادری صاحب

    السلام علیکم!

    بعد عرض احوال یہ ہے کہ مجھے زکوٰۃ چیئرمین ضلع سکھر و تعلقہ چیئرمین صاحب کے بارے میں مسئلہ پوچھنا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق مجھے شرعی فیصلہ سے آگاہ کریں۔ سوال: مسئلہ یوں ہے کہ یہ صاحبان حکومت سے آئے ہوئے زکوٰۃ کے پیسوں کو یا تو منظور نظر افراد میں تقسیم کرتے ہیں یا پھر دوستوں اور بڑے بڑے سفارشیوں کو دیتے ہیں۔ غریب اور مستحق افراد کو یوں کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے، گندا پیسہ ہے، گٹر اور نالی کا مال ہے یہاں تک کہ یہ صاحبان غریب لوگوں کو کہتے ہیں کہ یہ پیشاب ہے کیا تم پیشاب پیؤ گے۔ اسی طرح کی باتیں کر کے یہ مستحق افراد کی توہین کرتے ہیں اور لوگوں کو چھ چھ مہینے دھکے کھلاتے ہیں اور آخر میں ان کو بے عزت کر کے دفتر سے نکال دیتے ہیں جبکہ انہوں نے زکوٰۃ کے دفتر میں اپنے رشتہ داروں کو ملازم رکھا ہوا ہے جن کو زکوٰۃ کے پیسوں میں سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے جبکہ خود ان صاحبان کا کروڑ پتی لوگوں میں شمار ہوتا ہے۔

    اب حالت یہ ہے کہ غریب اور مستحق افراد ان کے پاس آتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ کہیں ہمیں بے عزت و رسوا نہ کر دیا جائے۔ اس بارے میں ہم نے ایک پمفلٹ (اعمال نامہ زکوٰۃ کے چیئرمینوں کا) کے عنوان سے شہر بھر میں تقسیم کیا ہے۔ آپ کی خدمت میں بھی پیش کر رہا ہوں اور اب میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان حرکات کے بعد کیا یہ صاحبان موجودہ عہدوں پر فائز رہنے کے قابل ہیں یا نہیں اور اُمید کرتا ہوں کہ آپ دین الٰہی کی روشنی میں اپنا فتویٰ دینے کی عنایت کریں گے۔

    اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائیں گے۔ (آمین)

    درخواست گزار

    جام شبیر احمد

    مکان نمبر D/436، نزد مسجد قاسم علی شاہ واری تڑ روڈ سکھر

    فون: 612144 

     الجواب بعون الملك العلام 

    حقیقت حال اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ تاہم اگر بیان کردہ الزامات درست ہیں تو مستحقین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک ناجائز ہے۔ جو شخص کسی منصب پر فائز ہو پھر اس کی خیانت ثابت ہو جائے تو اسے اس کے منصب سے معزول کرنا واجب ہے اور اپنے رشتہ داروں کو ملازمت دینا جبکہ محکمہ کی طرف سے کوئی پابندی عائد نہ ہو، حرج نہیں اور زکوٰۃ کی تقسیم اور اس کی وصولی کے سلسلے میں ملازمین کو زکوٰۃ سے تنخواہ دینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 17 محرم الحرام 1424 ہجری 21 مارچ 2003ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری