Question & Answer

  • قرض لی ہوئی رقم سے زکوۃ دینا

    الاستفتاء

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین بیچ اس مسئلہ کے:(1) فدوی سے اپنے سگے بھائیوں نے مبلغ ایک لاکھ روپیہ بطورِ قرض لیا۔(2) جو کہ اُنہوں نے اپنے کاروبار میں اور دوکان کی ملکیت خریدنے میں لگایا ہے۔ (3) جس کی ادائیگی 6-7 سال میں ہو گی۔ (4)اب سگے بھائی کہتے ہیں کہ اس رقم کی زکوٰۃ ہم دے دیا کریں گے کیونکہ ہمارے مصرف میں ہے اور عرصہ تک رہے گی۔ (5) تو دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ اس طرح میری رقم کی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی یاکہ نہیں۔

    سائل

    حکیم سید ارشاد علی

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورتِ مسؤلہ میں آپ کی اجازت سے آپ کے بھائی آپ کی طرف سے زکوٰۃ ادا کر سکتے ہیں اور اس طرح سے آپ کے ذمہ سے فرض اُتر جائے گا بشرطیکہ قرض دینا لینا اس امر کے ساتھ مشروط نہ ہو کہ زکوٰۃ تم لوگ ادا کرو گے جیسا کہ سائل نے مجھے بتایا۔دلیل یہ ہے کہ بعض عبادات محض بدنی ہوتی ہیں۔ بعض محض مالی۔ بعض دونوں سے مرکب۔ عباداتِ محضہ بدنیہ میں مطلقاً نیابت جاری نہیں۔ جیسے نماز اور عباداتِ محضہ مالیہ میں مطلقاً نیابت جائز ہے اگرچہ بندہ اس کی ادائیگی پر قدرت و اختیار رکھتا ہو جیسے زکوٰۃ اور عبادات مرکبہ من المالیہ والبدنیہ میں بشرطِ عذر و مجبوری نیابت ہو سکتی ہے جیسے حج۔ رد المحتار میں ہے:

    (قولہ فیھا (فی الصلوۃ) اصلا) لان المقصود من العبادۃ البدنیۃ اتعاب البدن و قھر النفس الامارۃ بالسوء و لا یحصل لفعل النائب بخلاف المالیۃ فتجری فیھا النیابۃ مطلقاً ای حالۃ الاختیار والاضطرار لحصول المقصود من اغناء الفقیر و تنقیص المال لفعل النائب و بخلاف المرکبۃ فتجری فیھا النیابۃ حالۃ العجز الخ۔(رد المحتار ص329 ج۱)

    ترجمہ:مصنف کا قول (فیھا) یعنی نماز میں بالکل(نیابت جاری نہ ہوگی)اس لئے کہ عبادت بدنیہ سے مقصود بدن کو تھکانااور نفس امارہ کا قہرہے اور یہ نائب کے فعل سے حاصل نہیں ہوتا بخلاف عبادت مالیہ کے کہ ان میں مطلقا نیابت جاری ہوتی ہے یعنی حالت اختیار واضطرارمیں نائب کے فعل سے فقیرکوغنی کرنے اورمال کی کمی کی بناپرمقصود حاصل ہوجانے کی وجہ سے۔بخلاف عبادات مرکبہ کے کہ ان میں نیابت حالت عجزمیں جاری ہوتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 15 رمضان المبارک1405ہجری 5جون 1985ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری