Question & Answer

  • زکوۃ فنڈ سے راشن جاری کرنا

    الاستفتاء

    جناب مفتی محمد ابراہیم صاحب

    السلام علیکم!

    سوال: سورٹھ میمن جماعت بند روڈ سکھر ایک میمن برادری کا ادارہ ہے جو کہ اپنی قوم کی برادری کے 29 گھر والوں کو 21600/=کا راشن زکوٰۃ میں دیا جاتا ہے۔ ہم سب جماعت کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ کچھ گھر والے ناحق راشن اُٹھا رہے ہیں۔ اس وجہ سے آپ سے درخواست کی جاتی ہے ہمیں حلف نامہ بنا دیں۔ آپ ہمیں آگاہ کریں کہ کس طرح سے حلف نامہ بنایا جائے اور صحیح حقدار کو زکوٰۃ دی جائے۔ مہربانی فرما کر اس مسئلے کو حل کر دیں تاکہ نئی درخواست وصول کر سکیں۔

    شکریہ۔

     حاجی محمد ابراہیم

    سورٹھ میمن جماعت بندر روڈ سکھر(15 فروری 2006ء)

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورتِ مسؤلہ میں اگر جماعت کی طرف سے درخواست مع حلف کے چھاپی جائے اور درخواست دہندہ کے دستخط لے لیے جائیں اور پھر اس درخواست دہندہ کی ظاہری پوزیشن حلف نامہ کے خلاف نہ ہو تو ایسے شخص کو زکوٰۃ فنڈ سے راشن جاری کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ جماعت کے ذمہ داران اپنی ذمہ داری سے بری ہو جائیں گے پھر بھی اگر درخواست دہندہ نے حلف میں جھوٹ سے کام لیا تو یہ اس کا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے وہی اس سے نمٹ لے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 16 محرم الحرام 1427ہجری 15 فروری 2006ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری