Question & Answer

  • سفیدپوش کو زکوۃ دینا

    الاستفتاء
    قبلہ مفتی محمد ابراہیم صاحب دامت برکاتہم
    السلام علیکم!
    مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات شریعت مطہرہ کی روشنی میں عنایت فرما کر ہماری راہنمائی فرمائیں۔
    (1) ہماری جماعت میں زکوٰۃ کی مد میں ایک اچھی خاصی رقم موجود ہے جس کی تملیک کر کے سفید پوش حضرات جو کہ ذاتی رہائش نہیں رکھتے اور کرایہ کی جگہ میں رہتے ہیں۔ اس طرح ان کی آمدن کا بڑا حصہ کرایہ کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے۔ نیز ذاتی رہائش خریدنے کی بھی استطاعت نہیں ہے۔ کیا ان کو مذکورہ تملیک شدہ رقم قرضِ حسنہ کے طور پر آسان اقساط میں وصولی کی شرط پر دی جا سکتی ہے۔
    (2)مذکورہ اقساط (قرض کی واپسی) کس مد میں جمع ہو گی۔ آیا زکوٰۃ، چندہ یا جماعت کی ذاتی آمدنی ہیں۔زکوۃ کی رقم قرضِ حسنہ کے طور پر دینا..
    والسلام 
    الجواب بعون الملک الوھاب
    الجواب(1-2) صورتِ مسؤلہ میں یہ اقدام نا مناسب ہے۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ جن لوگوں کو سفید پوش کہا جاتا ہے وہ مستحق زکوٰۃ نہیں ہوتے۔ ان کے گھروں میں سامانِ تعیش اس قدر ہوتا ہے کہ اس کی موجودگی میں انہیں زکوٰۃ لینا حرام ہوتا ہے۔
    لوگ اس لیے زکوٰۃ دیتے ہیں کہ ان کی رقوم کو مستحقین میں تقسیم کیا جائے اور ان کی رقوم سے حاجت مندوں کی مدد کی جائے لہٰذا بلا ضرورتِ شرعی ہر گز حیلہ تملیک نہ کیا جائے ورنہ اس کا سلسلہ اس قدر عام ہو جائے گا کہ زکوٰۃ کی وصولی اور تقسیم مذاق بن کر رہ جائے گا۔
    اگر سفید پوش لوگوں کی زکوٰۃ کے فنڈ سے مدد کرنی ہی ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس آدمی کی بیوی یا اس کا جوان بیٹا یا بیٹی اگر مستحق زکوٰۃ ہیں تو یہ رقم ان کو دی جائے اور یہ نہ بتایا جائے کہ یہ زکوٰۃ ہے نہ ہی ادائیگی زکوٰۃ کے لیے یہ ضروری ہے بلکہ غریب کی عزت نفس کی خاطر زکوٰۃ کا لفظ زبان پر لانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اسے گفٹ، مدد وغیرہ کا نام لے کر زکوٰۃ دینی چاہیے۔
    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ
    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر
    30 شعبان المعظم 1426 ہجری 

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری