Question & Answer

  • کسے زکوۃ لینا جائز نہیں

    الاستفتاء

    مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب

     سوال: میرے شوہر کا نواں (9) مہینہ 17 تاریخ کو اتوار کے دن انتقال ہو گیا۔ لڑکا میرا کوئی نہیں ہے۔ 6 لڑکیاں ہیں 4 کی شادیاں کر چکی ہوں باقی 2 لڑکیاں رہ گئی ہیں۔ میں رات عدت کر رہی ہوں۔ میں اور میری لڑکی کارخانے میں کام کرنے جاتی ہیں۔ دونوں کو 80روپے ملتے ہیں۔ میر ے پاس کوئی وسیلہ نہیں ہے جو بچیوں کو اُٹھا دوں۔ قرآن کی رُو سے فتویٰ دیجئے کہ میں زکوٰۃ لے کر اپنی بچیوں کو اُٹھا سکتی ہوں۔ایک کی عمر 17سال اور دوسری کی عمر 16سال۔  

    فقط

    مجیدن بیوہ

    الجواب بعون الملک الوھاب

    اگر آپ کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یاساڑھے سات تولہ سونا ہے یاساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے کرنسی نوٹ ہیں یا سونا، چاندی ان مقداروں سے کم ہے مگر ان کی مالیت تولہ چاندی کے برابر یا اس سے زیادہ ہے تو آپ زکوٰۃ نہیں لے سکتیں اور اگر ایسا نہیں ہے تو آپ مستحق ہیں زکوٰۃ لے سکتی ہیں۔ مگر بیٹیوں کے جہیز کا سوال کرنا درست نہیں ہے۔ ہاں کوئی از خود زکوٰۃ دے پھر آپ اس سے جہیز تیار کریں یہ درست ہے یا کوئی شخص آپ کے سوال کے بغیر بطورِ زکوٰۃ جہیز دے دے تو جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 18 شعبان المعظم 1421 ہجری 15 نومبر 2000 ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری