Question & Answer

  • امام کو زکوۃ دینا

    الاستفتاء

    حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب

    السلام علیکم!

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زکوٰۃ اور صدقہ فطر کن کن لوگوں کو دینا جائز ہے؟ کیا ایک پیش امام جو کہ معقول تنخواہ لیتا ہے اور جو اپنا گزر بسر کر سکے۔ کیا وہ زکوٰۃ اور صدقہ فطر لے سکتا ہے؟ 

    سائل

    مولوی عبداللہ اعظم قادری

    الجواب بعون الملک الوھاب

    قرآن کریم میں زکوٰۃ کے آٹھ مصارف گنوائے گئے ہیں جن میں سے ایک مصرف مؤلفۃ القلوب باجماع صحابہ ساقط ہو گیاہے۔ یہ اجماع زمانہ خلیفہ اول میں منعقد ہوا۔

    باقی مصارف زکوٰۃ مندرجہ ذیل ہیں۔ (1) فقیر! یعنی وہ شخص جس کے پاس ادنیٰ چیز ہو لیکن وہ مالک نصاب نہ ہو۔ (2)مسکین! وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ نہ ہو۔ (3) عاملین وہ لو گ ہیں جن کو حاکم نے مال زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے مقرر کیا ہو۔ عامل اگر غنی بھی ہو تو زکوٰۃ لے سکتا ہے لیکن اگر سید ہے تو زکوٰۃ نہیں لے سکتا۔(4)غلام۔ (5)قرض دار۔ (6)مسافر۔ (7)مجاہدین اسلام۔ صدقہ فطر کے مصارف وہی ہیں جو زکوٰۃ کے ہیں سوائے عاملین کے۔ اگر امام صاحب، صاحب نصاب نہیں ہیں تو انہیں زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے لیکن یہ واضح رہے کہ یہ رقم بطورِ معاوضہ یا بطورِ تنخواہ نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ و رسولہ ﷺ اعلم بالصواب

    كتبه

    غلام غوث بغدادی عطاری

    جامعہ غوثیہ رضویہ باغ حیات علی شاہ سکھر

     جمادی الاول 1421 ہجری 21 اگست 2000 ء 

    الجواب صحیح 

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ 

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ باغ حیات علی شاہ سکھر

      20 جمادی الاول 1421 ہجری 21 اگست 2000 ء

     

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری