Question & Answer

  • مالِ زکوۃ کو عمارت پر خرچ کرنا

    الاستفتاء

    کیا فرماتے ہیں مفتیانِ شرع متین زیر تعمیر ایک مسجد شریف سے متصل تین دکانیں برائے مسجد تیار کی گئیں۔ دکانوں کی تعمیر اس وقت چھت تک پہنچ چکی ہے۔ انتظامیہ چاہتی ہے کہ ان دکانوں پر مدرسہ تعمیر کیا جائے۔ (وضاحت): گویا کہ دکان کی چھت ہی مدرسہ کا فرش بن جائے گا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ زکوٰۃ کی مد میں ملی ہوئی رقم یا میٹریل اس چھت میں استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں۔ زید کا کہنا ہے کہ چونکہ دکانیں مسجد کے لیے وقف ہیں اس لیے ان کی چھت زکوٰۃ کے پیسے یا میٹریل سے نہیں ڈالی جا سکتی؟ بینوا توجروا۔ 

    السائل

    حافظ بشیر احمد،

    شاہ خالد کالونی سکھر 26مارچ2009ء

    الجواب بعون الملک الوھاب

    شہری آبادی بالخصوص گنجان آبادی میں آسانی سے مدرسہ کی الگ جگہ حاصل کرنا مشکل کام ہے۔ ہمارے یہاں مسجد سے متعلق عمارات پر مدرسہ قائم کرنا اہل اسلام میں ایک عرصہ سے متعارف و متوارث ہے لہٰذا مسجد کی دکانوں کی چھت کو مدرسہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    رہا زکوٰۃ کی مد میں ملنے والی رقم کا عمارت میں خرچ کرنے کا مسئلہ تو دکانوں کی چھت ہو یا زمین پر واقع کوئی پلاٹ ہو اس پر براہِ راست زکوٰۃ کا روپیہ نہیں خرچ ہو سکتا۔ ہاں زکوٰۃ کی رقم کسی مستحق کو دی جائے پھر وہ مدرسہ کی تعمیر کے لیے انتظامیہ کے حوالے کر دے تو اس رقم کو تعمیر میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔

    خلاصہ یہ کہ یہاں سوال مسجد کی دکانوں کی چھت کا نہیں بلکہ مالِ زکوٰۃ کا عمارت پر خرچ کرنے کا ہے۔ حیلہءِ شرعی کے ذریعہ آپ رقم کو تعمیر پر خرچ کر سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ 

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر (28مارچ۹۰۰۲ء) 

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری