Question & Answer

  • زکوۃ کی رقم غیر مصرف میں خرچ کرنا خیانت ہے

    الاستفتاء

    جناب مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب السلام علیکم!

    عرض یہ ہے کہ سورٹھ میمن جماعت کے صدر حاجی عبدالغفار نوی والا نے 21-06-1999 کو ایک پمفلٹ نکالا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ سورٹھ میمن جماعت کا 19 تاریخ کو شادی ہال اور فلیٹ بنانے کے لیے ایک فنکشن ہوا تھا جس میں کراچی کے مہمان سکھر آئے تھے۔ ان کے لیے ہوٹلوں کے کمرے بک کرائے گئے اور برادری کے لیے بہت بڑے کھانے کا انتظام کیا گیا جس میں ہم لوگ بھی شامل تھے۔ ان تمام اخراجات کے لیے جماعت کے زکوٰۃ فنڈ میں سے ایک لاکھ بتیس ہزار (1,32,000:00) کی رقم حاصل کی گئی۔

    ہمارا سوال یہ ہے کہ یہ کھانا، خرچ اور جہاز کی ٹکٹیں مہمانوں کے لیے جائز ہیں یا نہیں؟ جن کی رقم جماعت کے زکوٰۃ فنڈ میں سے لی گئی ہو اور اگر یہ تمام اخراجات ناجائز ہیں تو ان کا کفارہ کیا ہے؟ برائے مہربانی اس کے بارے میں فتویٰ دیجئے۔ جب سے یہ پمفلٹ ملا ہے تب سے برادری کے ہر فرد کو بے چینی ہو گئی ہے۔ برائے مہربانی یہ مسئلہ کتاب و سنت کی روشنی میں جلد از جلد حل کر دیں۔

    شکریہ

    از

    حاجی محمد یوسف زکریا۔ حاجی محمد حنیف۔ محمد یوسف

    باغ حیات علی شاہ سکھر

    الجواب بعون الملک الوھاب

    سائل کے قاصد نے بتایا کہ جماعت کے قواعد کے مطابق جماعت کا سیکرٹری جنرل اپنی صوابدید پر پانچ ہزار روپے یا اس کے قریب قریب رقم جماعت کے فنڈ سے خرچ کر سکتا ہے اور اگر زیادہ رقم خرچ کرنی ہو تو اپنی اپنی جیب سے روپے شامل کر کے مہمانوں کی خدمت کی جاتی ہے۔ صورتِ مسؤلہ میں برتقدیر صدق سائل کا اتنی بڑی رقم خرچ کرنا جماعت کے ضوابط کے خلاف ہے۔ پھر زکوٰۃ کی رقم تو صرف مستحقین پر خرچ کی جا سکتی ہے جن کی تفصیل قرآن کی اس آیت میں مذکور ہے:

    انما الصدقات للفقراء والمساکین الآیۃ(سورہ توبہ:۰۶)اگر کوئی شخص زکوٰۃ کا ایک پیسہ بھی غیر مصرف میں خرچ کرتا ہے تو خیانت کا ارتکاب کرتا ہے۔ لہٰذا جماعت کے جن جن عہدیداروں اور غیر عہدیداروں نے مہمانوں کی تواضع پر زکوٰۃ کی مد سے جتنی رقم خرچ کی ہے اتنی رقم اپنی اپنی جیب سے ادا کر کے واپس جمع کروائیں۔ اس گناہ کا یہی کفارہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 16 ربیع الاول1420ہجری 1جولائی 1999ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری