Question & Answer

  • زکوۃ کی رقم سے بنائے گئے مکان کی بیع

    الاستفتاء

    محترم جناب مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب السلام علیکم!

    ھالار میمن جماعت نے عرصہ پہلے ائیرپورٹ روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں برادری کے مستحقین کے لیے زکوٰۃ کی رقم سے 24 عدد بنگلوز (مکان) تعمیر کرائے تھے لیکن دُور ہونے کی وجہ سے آج تک ان مکانات میں رہائش نہیں ہو سکی ہے۔ اب برادری کے کچھ افراد نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ان مکانات میں رہائش کرنا چاہتے ہیں۔ ان میں کچھ افراد نے مفت اور کچھ افراد نے قیمتاً خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ہم نے پروگرام بنایا ہے کہ 12 عدد مکانات فری (مفت) اور 12 عدد مکانات قیمتاً فروخت کریں۔ ان مکانات میں ابھی تعمیراتی کام، فنشنگ، رنگ و روغن وغیرہ کا کام باقی ہے جو ہم انہیں مکمل کروا کے دیں گے۔ ان 12 عدد مکانات کی فروخت سے جو رقم حاصل ہو گی اور ان تمام 24 مکانات پر خرچ کی جائے گی۔ باقی رقم اگر بچی تو وہ زکوٰۃ کی مد میں خرچ کی جائے گی۔ مہربانی فرما کر قرآن و حدیث کی روشنی میں ہماری راہنمائی کی جائے۔ 

    نیاز مند

    حاجی محمد ہارون محمد عثمان سچانا والے جنرل سیکرٹری

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورتِ مسؤلہ میں آپ نے جو مکان زکوٰۃ مد میں مستحقین میں تقسیم کرنے کے لیے بنائے ہیں۔ انہیں بیچنے میں بہت سی شرعی پیچیدگیاں ہیں۔ ایک تو یہ کہ جن حضرات نے زکوٰۃ دی ہے وہ ابھی تک ادا نہیں ہوئی اور بیچنے کی صورت میں یہ معاملہ اور تاخیر میں چلا جائے گا اور گناہ کا وبال الگ سر پر رہے گا۔ دوسرا یہ کہ ہر ایک سے اجازت درکار ہو گی اور شاید بہت سوں کے نام اور مکان بھی معلوم نہ ہوں۔ اس طرح سب سے اجازت لینا مشکل کام ہے اور اگر ایک نے بھی انکار کر دیا تو پھر مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا اتنی پیچیدگیوں کے ہوتے ہوئے وہ مکان زکوٰۃ کے مستحقین میں شرعی طور پر تقسیم کر دیں۔ نیز یہ واضح رہے جسے مکان دیں اس کو مالک بنا دیں۔

    كتبه

    غلام غوث بغدادی عطاری

     14جمادی الاخریٰ1421ہجری

    الجواب صحیح

    واللہ تعالیٰ و رسولہ ﷺ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ  

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر دارالافتاء

    جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 14 جمادی الاخریٰ1421ہجری 

     

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری