Question & Answer

  • ایک مشت سے کم داڑھی رکھنا

    استفتاء

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سکھر بند روڈ پر واقع مسجد حیات میں ایک مولوی قاری بشیر احمد عرصہ تین سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہا ہے جبکہ وہ شخص داڑھی بھی کترواتا ہے اور خضاب بھی استعمال کرتا ہے۔ نیز مسجد کو بنوانے والے متولی کو نظر انداز کر کے ہر کام میں اپنی مرضی چلاتا ہے۔ بے ریش لڑکوں کو اپنے کمرے میں بٹھائے رکھتا ہے جس سے ہمیں شک ہوتا ہے۔ اِن تمام حرکات کو دیکھتے ہوئے جب میں نے اُس سے درخواست کی اور قرآن اُٹھا کر اس کا واسطہ دیا کہ برائے مہربانی آپ مسجد چھوڑ دیں، یہاں سے چلے جائیں تو اُس نے جواب دیا کہ میں قرآن کو نہیں مانتا۔ اس بات کے مسجد میں موجود اور لوگ بھی گواہ ہیں۔ کیا ایسے شخص کا مسجد میں موجود رہنا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح ہے۔ ازروئے شریعت جواب عنایت فرما کر مشکور فرمائیں تاکہ ایسے شخص سے اجتماعی طور پر چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ 

    السائل

    محمد حیات

    نزد حیات مسجد کچا بند، بند روڈ سکھر

    الجواب بعون الملک الوہاب

    داڑھی ایک مشت سے کم پر کترانا۔ سیاہ خضاب لگانا اور بے ریش لڑکوں کے ساتھ اختلاط رکھنا گناہ کے کام ہیں جن سے آدمی فاسق ہو جاتا ہے مگر یہ کہنا کہ میں قرآن کو نہیں مانتا صریح کفر ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

    و ما یجحد بایاتنا الا الکفرون۔ (سورۃ العنکبوت: 7) ترجمہ: ہماری آیتوں کو صرف کافر نہیں مانتے۔

    اور فرماتا ہے۔

    و ما یجحد بآیاتنا الا کل ختار کفور۔ (لقمان: 32) ترجمہ: اور ہماری آیتوں کا انکار نہ کرے گا مگر بڑا بے وفا اور پرلے درجے کا کافر۔

    لہٰذا اس شخص پر برتقدیر صدق سائل تجدید اسلام لازم۔ بیوی رکھتا ہو تو دوبارہ نکاح کرے اور ایسے شخص کی نہ اپنی نماز ہوتی ہے اور نہ ہی اس کے پیچھے کسی کی نماز ہو گی۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 7 ربیع الثانی 1420 ہجری بمطابق 21جولائی 1999ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری