Question & Answer

  • داڑھی کی توہین

    الاستفتاء

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص مسلم عاقل بالغ نے با سلامت ہوش و حواس داڑھی مبارک کے متعلق ایک باریش شخص کو مندرجہ ذیل الفاظ بولے جو کہ سندھی میں یوں ہے۔ مناں ءِ داڑھی۔ یعنی تیری داڑھی میں پیشاب کروں۔ اب ایسے شخص کے متعلق شرع شریف میں کیا حکم ہے کہ وہ یہ الفاظ کہنے کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا یا نہیں؟ ازروئے شریعت وضاحت فرما کر ممنون و مشکور فرمائیں۔

    فقط

    سائل

    عبدالغفار ٹگڑ ساکن جمن ٹگڑ گوٹھ لاڑکانہ

    الجواب بعون الملک الوھاب

    سائل کے قاصد نے بتایا کہ جسے گالی دی گئی وہ سرکاری زمین میں لگے ہوئے درخت کی شاخ کاٹ رہا تھا کہ دُوسرے شخص نے اسے منع کیا۔ باز نہ آنے پر دوسرے شخص نے اسے مذکورہ بالا الفاظ کہے۔ اگر یہ الفاظ نعوذ باللہ سنت رسول ﷺ کی اہانت کی نیت سے کہے تو گالی دینے والا اسلام سے باہر ہو گیا اور بیوی رکھتا ہے تو نکاح باطل ہو گیا۔ تجدید اسلام فرض ہے اور تجدید نکاح سے بیوی حلال ہو جائے گی اور اگر یہ الفاظ اہانت کی نیت سے نہیں کہے تو کفر نہیں مگر گناہ ہے۔

    قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالی علیہ وسلم سباب المسلم فسوق۔

    ایسی صورت میں اس پر لازم ہے کہ اپنے بھائی سے معافی مانگے۔

    فتاویٰ عالمگیری میں داڑھی کی توہین کی نسبت فرمایا۔

    فان قال ذالک علی سبیل الطعن فی سنۃ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فقد کفر۔ کذا فی المحیط۔ج 2ص265۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 26 ذوالقعدہ 1421 ہجری

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری